[یو این آئی] یمن کے حوثی باغیوں نے کل سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل داغے تاہم انہیں نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔
یہ اطلاع عرب اتحاد نے ایک بیان میں دی
ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا تھا۔